۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بالصور/ اجتماع جماهيري لأداء أنشودة "سلام أيها القائد" في مسجد جمكران بمدينة قم المقدسة

حوزہ / مسجد جمکران میں ثقافتی امور کے سرپرست نے عید غدیر، عید مباہلہ اور حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام کی ولادت کے موقع مسجدِ مقدس جمکران میں منعقد ہونے والے جشن کے پروگراموں کی وضاحت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد جمکران میں ثقافتی امور کے سرپرست حجت الاسلام مہدی حسین آبادی نے مسجدِ مقدس جمکران میں منعقد ہونے والے جشن کے پروگراموں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: عید غدیر کے موقع پر مسجد جمکران میں جشن مسرت اتوار 17 جولائی سے نماز عشاء کی نماز کے فوراً بعد شروع ہوگی۔ جس میں حجت الاسلام واضحی خطاب کریں گے اور حاج علی حبیب زادہ مدح و ثنا پڑھیں گے۔

انہوں نے کہا: 18 جولائی بروز دوشنبہ، عیدِ غدیر کی صبح کے ساتھ حجۃ الاسلام ضیائی کی زبانی دعای ندبہ کی تلاوت کے ساتھ جشن کی تقریب شروع ہوگی اور پھر 11:45 پر حجت الاسلام حائری کے توسط سے خطبۂ غدیر قرائت کیا جائے گا۔ عصر کی نماز کے فوراً بعد سید جواد میر جعفری امیرالمومنین علیہ السلام کی شان میں مدح و ثنا بیان کریں گے۔

مسجد جمکران میں ثقافتی امور کے سرپرست نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عیدِ غدیر کی مناسبت سے پیدل کارواں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے شام 6 بجے کے قریب مسجد جمکران کی طرف حرکت کرے گا۔

حجت الاسلام حسین آبادی نے اعلان کیا کہ شام ساڑھے چھ بجے سے "سماعت سے محروم سادات" کے لیے جشن غدیر کا خصوصی انعقاد کیا جائے گا۔

عید غدیر کی شام میں جشن کی تقریب بھی نمازِ عشاء کی نماز کے فوراً بعد منعقد ہو گی جس میں حجۃ الاسلام حسین آبادی خطاب، سید مجتبی اقوامی شعر خوانی اور حاج سید علی حسینی نژاد مدح و ثنا بیان کریں گے۔

مسجد جمکران میں ثقافتی امور کے سرپرست نے مزید کہا: 19 جولائی بروز منگل حضرت موسیٰ ابن جعفر علیہ السلام کی شبِ ولادت کے موقع پر حجت الاسلام فرحزاد دعای توسل کی تلاوت کریں گے اور حاج حسن شالبافان مدح و ثنا بیان کریں گے۔

حجت الاسلام حسین آبادی نے مزید کہا: 20 جولائی بدھ کو نمازِ عصر کے بعد حضرت موسیٰ ابن جعفر علیہ السلام کے روزِ ولادت باسعادت کی تقریب میں حاج حسن پاکزمان اور شام کی میلاد کی تقریب میں کربلائی محمد حیدری مدح و ثنا بیان کریں گے۔

انہوں نے کہا: اس ہفتے دعای کمیل کے مراسم میں حجت الاسلام بنیادی خطاب کریں گے اور کربلائی مہدی ترکاشوند مدیحہ ثرائی کریں گے۔ اس ہفتے کے پروگراموں کا اختتام دعای ندبہ کے مراسم کی تقریب میں حجۃ الاسلام حیدری کاشانی کے خطاب اور حاج محمد ایرانی کی حمد و ثنا کے ساتھ ساتھ جمعہ کی عصر کے وقت زیارت آل یاسین کی تلاوت سے ہوگا۔

مسجد جمکران میں ثقافتی امور کے سرپرست نے مزید کہا: 23 جولائی ہفتہ کی شب چونکہ روزِ مباہلہ کی رات ہے لہذا اس موقع پر حجت الاسلام سید حسین مومنی کی تقریر کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سید محمد جواد شرافت اشعار پڑھے جائیں گے اور حاج حسن شالبفان ائمہ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں مدح و ثنا بیان کریں گے۔ اس کے علاوہ 24 جولائی بروز اتوار کو نمازِ عصر کے فوراً بعد حاج جواد اشعری اور مباہلہ کی شام کو عشاء کی نماز کے فوراً بعد حاج حسن سلیمانی مدح و ثنا بیان کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .